بالی ووڈ کے معروف سنگر سونو نگم نے اذان کو لے کر کئے ٹویٹس کے بعد
تنازعات میں آ گئے ہیں۔ سونو نے 17 اپریل کی علی الصبح کئی ٹویٹ کئے ، جس
میں فجر کے وقت لاوڈاسپیکر پر اذان کو لے کر اپنی شکایت درج کرائی ہے ۔جبکہ
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی شناخت بنانے والی معروف فلم ادکارہ پرینکا
چوپڑا کو اذان کی آواز سن کر دلی سکون ملتا ہے۔
بالی ووڈ پرینکا چوپڑا کے دل کو بھوپال میں اذان سے سکون ملتا ہے۔ بھوپال
کی مساجد سے شام کے وقت آنے والی اذان کی آواز پرینکا کے دل میں بس گئی
ہے ۔خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا گنگا جل 2 فلم کی شوٹنگ کے لئے بھوپال آئی
تھیں۔ وہ یہاں تقریبا 20 دنوں تک رہی اور لوٹتے وقت انہوں نے شام بھوپال
کاتذکرہ کیا تھا۔ پرینکا نے کہا تھا کہ وہ روزانہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد
سہانی شام میں ہوٹل کی چھت پر پہنچ جاتی تھی۔ یہاں انہیں ہر سمت سے اذان کی
آواز سنائی پڑتی تھی۔
پرینکا نے کہا تھا کہ '' ہوٹل کے ارد گرد چھ مساجد تھیں ۔ڈھلتی شام میں
اذان کے لئے اٹھنے والی آواز سے ان کو دلی سکون ملتا تھا۔ پہلی مرتبہ
شوٹنگ کے سلسلہ میں بھوپال پہنچی پرینکا یہاں کی خوبصورتی کی قائل ہو گئی
تھیں۔ پرینکا کا کہنا تھا کہ وہ بھوپال آئی تو تھیں پرینکا چوپڑا بن کر
لیکن لوٹ رہی ہے پرینکا بھوپالی بن کر۔